Live Updates

جموں و کشمیر انتظامیہ نے لوگوں کو پاکستان کی طرف سے رافیل طیاروں سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرائے جانے پر جشن منانے ،جلے ہوئے جہازوں کی ویڈیوز بنانے سے روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کر دیں

بدھ 7 مئی 2025 18:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے لوگوں کو پاکستان کی طرف سے رافیل طیاروں سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرائے جانے پر جشن منانے یا جلے ہوئے جہازوں کی ویڈیوز بنانے سے روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں کرفیو جیسی صورتحال ہے۔

بھارتی فورسز کے اہلکار تمام چھوٹے بڑے شہروں اورقصبوں میں گشت اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کو تقریبا نصف درجن لڑاکا طیاروں سمیت بھارتی فوجی نقصانات کے بارے میں معلومات شیئر کرنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ کی رفتار کم کر دی گئی ہے ۔ دریں اثنا قابض فورسز اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں گھروں پر چھاپوں اور بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،سری نگر اور ملحقہ علاقوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نئی دہلی یونیورسٹی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر جموں و کشمیر کے تمام طلباکو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی تفصیلات یونیورسٹی انتظامیہ کو جمع کرائیں۔ جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری بیان میں اس حکمنامے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امتیازی کارروائی قرار دیا ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات