Live Updates

نریندرا مودی خطے کے امن کیلئے موذی مرض ہے ، نیئر حسین بخاری

بدھ 7 مئی 2025 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نریندرا مودی خطے کے امن کیلئے موذی مرض ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قومی سلامتی ادارے مرض لامراض کا مجرب علاج پہلے بھی کر چکے ہیں،پاکستان ناقابل تسخیر کسی بھی بزدلانہ حرکت کے جواب کی بھرپور طاقت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہاکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ،خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا درندگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم افواج پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دیتی رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کے بہادر بیٹوں اور پاک فضائیہ کے جانبازوں نے دشمن کو سبق سکھایا سکھاتے رہینگے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات