جیکب آباد، شہریوں کو ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند

شہر میں کربلامچ گئی ،شدید گرمی میں شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کرترسنے لگے ،یو ایس ایڈ کادو ارب کی لاگت سے بنایا گیا فراہمی آب کا منصوبہ بدانتظامی کی وجہ سے بے فیض ہو گیا

بدھ 7 مئی 2025 23:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) جیکب آبادکے شہریوں کو ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند،شہر میں کربلامچ گئی ،شدید گرمی میں شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کرترسنے لگے ،یو ایس ایڈ کادو ارب کی لاگت سے بنایا گیا فراہمی آب کا منصوبہ بدانتظامی کی وجہ سے بے فیض ہو گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شہریوں کو ایک ہفتے سے بلدیہ کی جانب سے واٹر سپلائی سے پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے جس کے باعث شہر میں کربلا مچی ہوئی ہے شہری شدید گرمی میں پانی کی بوند بوندکو ترسنے لگے ہیںرکشہ اور گدھا گاڑیوں سمیت ٹینکر پر پانی من مانے ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے جو شہر خریدنے پرمجبور ہیں یو ایس ایڈ کی جانب سے دو ارب سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا فراہمی آب منصوبہ ضلعی حکام کی بدانتظامی کا شکار ہوکر عوام کے لئے بے فیض بنتا جارہا ہے شہریوں نے وزیر اعلی سندھ ،گورنر سندھ ،کمشنر لاڑکانہ ،ڈی سی منتخب نمائندوں سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔