Live Updates

بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی حمایت میں مختلف اسکولوں کی طلباء،اساتذہ اور شہریوں نے ریلیاں نکالیں

بدھ 7 مئی 2025 19:30

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) پاک فوج کی حمایت میں گورنمنٹ فضل عمر ہائیر سیکنڈری اسکول عمرکوٹ سے پرنسپل سید محبوب علی،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عمرکوٹ سے پرنسپل شمیم خالق،گوٹھ لدھو مل میں پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر وشنداس میگھواڑ،سامارو میں میں مین پرائمری اسکول سے ٹیچر شوکت شیدی،عمرکوٹ میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک کے محنت کشوں نےایس ڈی او ذوالفقار آرائیں،محمد معراج کھوسو،ٹالہی میں شہریوں اور سول سوسائٹی نے سیف اللہ پٹھان جبکہ عمرکوٹ میں شہریوں اور سول سوسائٹی نے مولانا محمد سرور بھٹی کی قیادت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں جس میں طلباء وطالبات سول سوسائٹی کے افراد اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،شرکاء نے پاک فوج زندہ باد،مودی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،اس موقع پر مقررین مے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام واقعہ کا جھوٹا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں،پاکستان نے ہمیشہ دنیا بھر میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور بھارت ہماری امن پسندی سے نا جائز فائدہ اٹھا رہا ہے بھارت نے اگر ہم جنگ مسلط کی تو پوری قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ دشمن کے خلاف لڑے گی،انہوں نے کہا کہ گزشتہ بھارت کی جانب کی گئی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی پاک فضائیہ نے منٹوں کے اندر بھارتی افواج کو چاروں شانے چت کردیا اور اس کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے پاک افواج نے ان کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ دیا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے سروں کا تاج ہیں پاک فضائیہ کے جانبازوں نے بھارت کے حملے کو پسپا کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

\378
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات