Live Updates

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، آئینی بینچ تشکیل

ْجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5رکنی آئینی بینچ درخواست پر (آج) سماعت کرے گا

بدھ 7 مئی 2025 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)سپریم کورٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا جبکہ کیس کی سماعت کیلئی5 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر (آج)جمعرات کو سماعت کرے گا۔توہین عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی، یہ درخواست 25مئی 2022کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات