kقوم کا دہشتگردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہی: حمزہ شہباز

ٴْپاکستان کی بہادر افواج کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 7 مئی 2025 20:15

خ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں 7 جوانوں کی شہادت پر سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بزدل دشمن اور اس کے آلہ کاروں کی کارروائیوں سے اس قوم کے حوصلوں کا کچھ نہیں بگاڑا جا سکتا۔

(جاری ہے)

قوم کا دہشتگردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وطن کی حفاظت کے لئے پاکستان کی بہادر افواج کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم کا دہشتگردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔ شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ان کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔