
بھارت کیخلاف مزید کاروائی نہ کرنے کا عندیہ دینے پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل
بھارت نے چن چن کر پاکستان کے شہروں، مساجد کو نشانہ بنایا، درجنوں شہری شہید کئے، رانا ثناء نے ان شہادتوں کا بدلہ نہ لینے کا اعلان کرکے کمزوری اور بزدلی کا مظاہرہ کیا، پی ٹی آئی کا پیغام
محمد علی
بدھ 7 مئی 2025
20:39

(جاری ہے)
ملک کو عمران خان جیسے دلیر اور بے باک لیڈر کی ضرورت ہے، جو قوم کی آواز بن سکے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق اہم ترین بیان جاری کیا گیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نے بھارت کو مزید جواب دینے کے سوالات پر کہا کہ بھارت کو جواب دیا جا چکا ہے، بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہم دنیا کے کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید اہم خبریں
-
لاہور میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی اطلاعات، گجرات میں ڈرون آن گرا
-
میگیل موراتینو اسلاموفوبیا کے خلاف یو این خصوصی نمائندہ مقرر
-
صدر جنرل اسمبلی کی انڈیا اور پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
-
کانگو: خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی تقسیم
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے نے آئینی عمارت منہدم کر دی
-
بھارت نے 24 میزائل مارے، ہمارے 30 شہداء کی جوابدہی کون کرے گا؟
-
بھارتی پراکیسز کے گرد گھیراتنگ ہوا تو بھارتی فوج خود میدان میں اتر آئی
-
پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں
-
معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا
-
بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی اب اس کو خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا
-
غزہ: بے گھروں کے ٹھکانے پر دوہرے اسرائیلی حملے کو خوفناک تفصیلات
-
فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار کی بھارت کے زیراستعمال رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.