صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی بھارتی حملے کے نتیجے میں شہیدہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت

بدھ 7 مئی 2025 23:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بہاول پور میں بھارتی حملے کے نتیجے میں شہیدہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔شہداء کی نماز جنازہ میں کمشنر بہاول پور ڈویژن، ڈی سی، ڈی پی او و دیگر اہم شخصیات سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی شہری آبادیوں کو ٹارگٹ کیا ہے لیکن بھارتی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں کیونکہ پاکستانی عوام اپنی حکومت اور فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پہلگام حملے کے جھوٹے اور خود ساختہ حملے کی آڑ میں بھارت نے اس خطے کے امن کو تباہ کرنے کی شرمناک حرکت کی ہے تاہم پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔