Live Updates

بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،حاجی زبیر علی

جمعرات 8 مئی 2025 10:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، جس کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے حملے میں عام شہری معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات