اترپردیش، مدارس کے گرد گھیرا مزید تنگ، پانچ سو سے زائد مدارس بند کرنے کی تیاری

جمعرات 8 مئی 2025 11:56

بہرائچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) بھارت میں متنازعہ وقف ترمیمی قانون کی منظوری کے بعد مسلمانوں کی وقف املاک کے خلاف جاری کریک میں تیزی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ریاست اتر پردیش کی حکومت نے صرف بہرائچ ضلع میں 5سو سے زائد مدارس کو بند کرنے کی تیاری کر لی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں نو مدارس کو پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے۔۔ بند کیے جانے والے 500 مدارس میں سے نانپارہ تحصیل کے 107 مدارس، بہرائچ کے 106، قیصر گنج کے 105 اور پیاگ پور کے 71 مدارس شامل ہیں۔