ایس پی ٹریفک مانسہرہ کا اوگی بازار کا دورہ، تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ و منی اڈوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایت

جمعرات 8 مئی 2025 11:57

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) یس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان نے اوگی بازار کا دورہ کیا اور تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور منی اڈوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔ مانسہرہ ٹریفک پولیس کے مطابق ایس پی ٹریفک شاہنواز خان نے اوگی بازار کے دورے کے دوران ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عوامل کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود ٹریفک سٹاف کو اہم ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ایس پی شاہنواز خان نے بازار میں موجود غیر قانونی تجاوزات، منی اڈوں، غیر قانونی پارکنگ اور سڑکوں پر قبضہ جما کر کاروبار کرنے والے تھڑے بانوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر ٹریفک سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوگی بازار میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی میسر آ سکے۔ ایس پی ٹریفک نے تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے فٹ پاتھ اور سڑکوں کو کلئیر رکھیں، پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :