Live Updates

بھارت، امرتسر کے علاقے شری ہرمندر صاحب میں مکمل بلیک آوٹ

جمعرات 8 مئی 2025 15:03

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں امرتسر کے علاقے شری ہرمندر صاحب میں مکمل بلیک آوٹ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گھر میں رہیں اور باہر کی لائٹیں بھی بند رکھیں۔ ایک اور بھارتی میڈیا کے مطابق بلیک آوٹ کے سبب گولڈن ٹیمپل اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔دوسری جانب رپورٹس میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈرل کے بعد روشنیاں بحال کردی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی جارحیت کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات