ضلع باغ ،بلوچستان میں شہیدہونے والا فوجی جوان فوجی اعزاز کے ساتھ رنگلہ پدر میں سپرد خاک

جمعرات 8 مئی 2025 15:31

باغ / رنگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)بلوچستان میں شہیدہونے والا فوجی جوان فوجی اعزاز کے ساتھ رنگلہ پدر میں سپرد خاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کے علاقے رنگلہ پدر مستو کے جوان پاک فوج کے سپوت جو بلوچستان میں خودکاد بم دھماکے میں اپنے چھ ساتھیوں کے ساتھ مچھ کے مقام پر جام شہادت نوش فرما گئے تھے کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا سفر آخرت میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی -شہید واجد فیض نے گزشتہ جعفر ایکسپریس حادثے کے دوران دہشتگردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا تھا اور چھ مئی مچھ کے علاقے تازہ بم دھماکے حملے میں شہید ہوگئے تھے شہید کا جسد خاکی جب آبائی علاقے پہنچا تو ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کا استقبال کرنے رنگلہ پہنچے تعزیتی ریفرنس سے مقررین نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا یاد رہے رنگلہ آزاد کشمیر باغ کی وہ سر زمین جہاں سو سے زائد جوان 1947 سے اب تک شہید ہو چکے یہ وہ مردم خیز خطہ جہاں کے نوجوان پاک فوج میں جانا فخر سمجھتے اور شہید ہونے کی خواہش رکھتے ہیں واجہ فیض بھی ان نوجوانوں میں جو دفاع وطن پر قربان ہو کر امر ہو گئی-