
بھارتی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے. رضوان سعید شیخ
پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ،پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی یواین آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ہم اپنی مرضی اور اپنے وقت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،دنیا کی بڑی طاقت ہونے کے ناطے امریکا اور صدر ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں. امریکہ میں پاکستانی سفیر کا انٹرویو
میاں محمد ندیم
جمعرات 8 مئی 2025
15:07

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاعلامیے میں یہ بات واضح ہے کہ یواین کے چارٹرکے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ہم اپنی مرضی اور اپنے وقت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ہم امن پسند قوم لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں. رضوان سعید شیخ نے کہا کہ عالمی برادری کو جموں و کشمیر کے متنازعہ مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، دنیا کی بڑی طاقت ہونے کے ناطے امریکا اور صدر ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی 1.6 ارب آبادی مسئلہ کشمیر سے متاثر ہوتی ہے لہذا اس مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے.

مزید اہم خبریں
-
’پاکستان پر ڈرون حملے‘، اشتعال دلانے کی بھارتی کوشش؟
-
ترجمان پاک فوج کی بھارت پر حملہ کرنے کی تردید
-
ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا بھارت کوجواب دینا یقینی ہوگیا ہے
-
مشرقی یروشلم کے اسکول بند، فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مذمت
-
پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خوفناک مندی
-
پاک فوج نے دشمن کو اچھا جواب دیا لیکن یہ کافی نہیں مزید سبق سکھایا جائے
-
سکھر اور رحیم یار خان میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے
-
بھارت کو ایسا جواب دینگے دنیا یاد رکھے گی، ایل او سی پر 50 بھارتی فوجی مارے، وزیراطلاعات
-
یونیسف کے نمائندے کی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سے ملاقات
-
پاک بھارت کشیدگی: وزارتِ صحت کا ہنگامی اجلاس، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم
-
بھارت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے ، سینیٹرعرفان صدیقی
-
ہمارے شاہینوں نے دشمن کے رفائل طیارے گرا کربھارت کے غرورکوخاک میں ملا دیا، وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.