0 ملین پاؤنڈ کیس،رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

جمعرات 8 مئی 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے ہدایت دی کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے مقرر کی جائیں۔