شہید سب انسپکٹر احمد رضا کی نماز جنازہ پولیس لائنز فیصل آباد میں اداکردی گئی

جمعرات 8 مئی 2025 23:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید ہوگیا۔ شہید سب انسپکٹر احمد رضا کی نماز جنازہ پولیس لائنز فیصل آباد میں اداکردی گئی۔

(جاری ہے)

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایس پی پٹرولنگ، ایس ایس پی سی سی ڈی،جملہ ٹاؤن ایس پیز، سول سوسائٹی،لواحقین اور کثیر تعداد میں پولیس افسران و اہلکاروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید سب انسپکٹر احمد رضا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔شہید سب انسپکٹر احمد رضا تھانہ باہلک میں انچارج انوسٹی گیشن تعینات تھا۔تھانہ باہلک فیصل آباد کے علاقہ 607 گ ب میں دوران ریڈ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔