Live Updates

سٹی کونسل ہال میں جمعیت لائرز فورم کے حوالے سے ایک اجلاس

جمعہ 9 مئی 2025 10:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سٹی کونسل ہال میں جمعیت لائرز فورم کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقادکیاگیاجس میں جمعیت کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان، مولانا عطاء الحق درویش ، میئر پشاور حاجی زبیرعلی ، مولانا عبدالحسیب ، مولانا عبدالجلیل جان ، جلال الدین ایڈوکیٹ ، مولانا شمس الحق ،اشفاق دوائود زئی اور د یگر نے شرکت کیں اس موقع پر 11 مئی 2025 ء کو پشاور میں شہدائے غزہ کانفرنس کو کامیاب بنانے اور بھارت کا پاکستان پر بزدلانہ حملے پر غورو غوص کیا گیاجبکہ بھارت پا کستان پر حملے کی شدید مذمت کی گئیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا گیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے کہاکہ مولانافضل الرحمان مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اور انکی مدد کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے ' 11 مئی کو شہداء غزہ کانفرنس کو کامیاب کرینگے اور انشاء اللہ یہ کانفرنس سب سے بڑی کانفرنس ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ غزہ میں بہتا ہوا خون صرف فلسطینیوں کا نہیں، یہ انسانیت کا خون ہے۔وہ معصوم چہرے، وہ مٹی میں لپٹے جسم، ہمیں پکار رہے ہیں:کیا تم زندہ ہو؟کیا تم جاگ رہے ہو؟کیا تمہارے قلم میں سچ لکھنے کی ہمت ہے؟میں آپ سے التجا کرتا ہوں اپنی عدالتوں کو صرف مقامی انصاف کا مرکز نہ بنائیں،بلکہ انہیں مظلوم اقوام کی آواز، بین الاقوامی ضمیر کا آئینہ، اور سچ کی تلوار بنائیں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات