Live Updates

پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ حل طلب تنازعہ کشمیر ہے ، محبوبہ مفتی

جمعہ 9 مئی 2025 11:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر ہی دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد مودی حکومت کی غیرذمہ دارانہ رویہ کی وجہ دونوں ہمسایہ جوہری طاقتیں جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں ۔انہوں نے بھارت اور پاکستان دونوں سے ضبط و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی او رمودی حکوت پر زوردیاکہ وہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا انتخاب کریں۔انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت پر زور دیا کہ وہ پرامن بقائے باہمی کا انتخاب کریں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات