Live Updates

چور پاکستان میں نہیں ، تم میں سے ہی ہے ، راکیش ٹکیت

جمعہ 9 مئی 2025 11:55

مظفر نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) کسان تحریک کے رہنماء اور بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے پہلگام واقعے کا ذمہ دار مودی حکومت کو قراردیتے ہوئے سوال کیاہے کہ پہلگام حملہ کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟ ہندوئوں اور مسلمانوں میں نفرت کون بھڑکا رہا ہے؟کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ایک بیان میں کہاکہ جب بھی قتل کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو پولیس سب سے پہلے اسے گرفتار کر تی ہے جو اس قتل سے فائدہ اٹھاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس واقعے کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟ چور تم میں سے ہی ہے۔ پاکستان میں نہیں۔ اس واقعہ سے کس کو فائدہ ہوا اور کس کو نقصان ہوا؟انہوں نے کہاکہ وہ 22اپریل کو لیہہ لداخ گئے تھے۔ پہلگام میں پیش آنے والا واقعہ اسی دن پیش آیا۔ اس واقعہ سے سیاحوں پر برا اثر ہوا ہے اور لوگوں کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر کشمیری عوام سے بھی بات چیت ہوئی۔ وہ ایک طرح سے برباد ہو چکے ہیں لیکن اصل مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات