Live Updates

کھوئی رٹہ اور باغ میں بھارت کی سول آبادی پر گولہ باری،شیر خوار بچی اور اسکی ماں سمیت4 افرادشہید،متعددزخمی

باغ کے گائوں کوٹیڑی نجم خان میں بھارتی گولہ باری سے 22سالہ نوجوان اسامہ عشرت شہید ہو گیا جبکہ اسکی دو بہنیں شدید زخمی ہوئی

جمعہ 9 مئی 2025 13:43

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے کھوئیرٹہ سیکٹراور باغ پر بھارت کی جانب سے سول آبادی پربلااشتعال گولہ باری کی گئی ہے جس میں 40دن کی معصوم بچی اوراسکی ماں سمیت4افراد شہید اورخواتین اوربچوں سمیت متعدد شدید زخمی ہو گئے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کھوئی رٹہ کے گائوں گوڑہ میں بھارت نے شدید گولہ باری کی جہاں سمرہ آصف زوجہ آصف خورشید اپنی چالیس دن کی بچی سمیت اور راجہ شہپال بلیال میں شہید ہوئے جبکہ5افراد زخمی ہوئے۔

وزیر صحت آزادکشمیر نثار انصر ابدالی کی سوشل میڈیا جاری بیان اور کشمیر ڈیجیٹل کو کی گئی تصدیق کے مطابق زخمی ہونے والوں میں امتیاز بیگم ،افرا خورشید ،طاہرہ خورشید،زبینہ اور2معصوم بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر ضلع باغ کے گائوں کوٹیڑی نجم خان میں بھارتی گولہ باری سے 22سالہ نوجوان اسامہ عشرت شہید ہو گیا جبکہ اسکی دو بہنیں شدید زخمی ہوئی ۔باغ پر یس کلب کے صد راکمل عارف نے میڈیا کو بتایاہے کہ اسامہ عشرت کی 10روز قبل شادی ہوئی تھی جو جمعہ کے روز علی الصبح بھارت کی جانب سے کی گئی گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

سب ڈویژن ہجیرہ میں ایل او سی اورہجیرہ شہر پربھارتی فوج کی گولہ باری سے چار لوگ زخمی ہوئے۔جمعرات اور جمعہ کی شب کنٹرول لائن پر شدید گولہ باری کی گئی ہے جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بزدل دشمن نے شہری آبادی کو نشانہ بنا یا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات