Live Updates

پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن کا پیغام دیں، ملالہ یوسفزئی

نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں، بیان

جمعہ 9 مئی 2025 13:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) نوبل انعام یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور امن کی جانب اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ملالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ سفارتکاری، بات چیت اور پرامن حل کو فروغ دینے کے لیے مثر کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے، ہمیں جنگ نہیں، امن کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات