مظفرگڑھ ,ادویات کی ذخیرہ اندوزی یا قیمتوں میں ناجائز اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈرگ انسپکٹر

جمعہ 9 مئی 2025 14:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ڈرگ انسپکٹر کوٹ اد و ڈاکٹر حسن حبیب نے کوٹ ادو کے کیمسٹ حضرات کو ہدائت کی ہے کہ موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال کے پیش نظر تمام کیمسٹ اپنی دکانوں پر تمام ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیمسٹس کو متنبہ کیا کہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ادویات کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،