Live Updates

تھرپارکر ،ڈپٹی کمشنر کی رہنمائی میں پاک فوج کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی

جمعہ 9 مئی 2025 15:30

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کی قیادت میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز ہائی اسکول متھی سے ہوا اور کشمیر چوک مٹھی پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فرید حنيف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سمیت دیگر سرکاری افسران، تاجر برادری، اسکول کے طلباء، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے قومی پرچم تھامے اور وطن سے محبت کے نعرے لگائے ہوئے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم ایک پیج پرہیں اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔\378
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات