
سرینگر، سانحہ پیر دستگیر مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی واضح مثال
جموں و کشمیر میں سانحہ پیر دستگیر کو33برس مکمل ہونے کے باوجود سانحے کی تلخ یادیں کشمیریوں کے ذہنوںمیں تازہ ہیں
جمعہ 9 مئی 2025 16:25
(جاری ہے)
یہ واقعہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیوں کی واضح مثال ہے ۔دستگیر صاحب200 سال پرانی درگاہ ہے جو خانیار سرینگر میں واقع ہے۔ یہ درگاہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے لکھے ہوئے قرآن پاک کے ایک نسخے کے لیے مشہور اورحضرت عبدالقادرجیلانی ؒ سے منسوب ہے۔
اسے 1806میں تعمیر کیا گیا اور 1877میں خواجہ ثناء اللہ شال نے اس کی توسیع کی تھی۔یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ بھارتی فورسز کومقبوضہ جموں وکشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ ، آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اورانسداد دہشت گردی کے کالے قوانین کے تحت نہتے شہریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر مکمل استثنیٰ حاصل ہے ۔ ان کالے قوانین پر انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیموں نے بھارت پر کڑی تنقید کی ہے ۔ بھارت کی ریاستی سرپرستی میںکشمیر سے لے کر بھارت تک اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے ، اس طرح بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جو علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بھارت ایک ظالم ریاست بن چکی ہے جہاں انسانی حقوق اورمساوات ایک خواب بن کر رہ گئے ہیں۔ مغربی طاقتیں جو اکثر انسانی حقوق کے چیمپئن ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں، اپنے مفادات کی وجہ سے بھارت کو انسانی حقوق کی اس سنگین صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے میں ناکام رہی ہیں۔سانحہ پیر دستگیر مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ظلم وبربریت کی ایک واضح مثال ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.