یعقوب ڈئینل نے کراچی کے تاریخی سینٹ مائیکل اسکول کا نقشہ ہی بدل دیا

ریورنڈ فادر نعمان نوئیل اور پرنسپل ونیزہ ایڈون کی کاوش سے برطانوی دور کے اسکول میں تعمیراتی کام مکمل

جمعہ 9 مئی 2025 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) پاکستان کے معروف مسیحی کنٹریکٹر اور یس کنسٹرکشن اینڈ انٹیریئر کے ڈائریکٹر یعقوب ڈئینل کی خدمات کو ایک بار پھر سراہا جا رہا ہے۔ حال ہی میں یعقوب ڈئینل کی نگرانی اور محنت سے پی اے ایف بیس فیصل کے کیمپ ون میں واقع سینٹ مائیکل اسکول میں اعلیٰ معیار کا ترقیاتی کام مکمل ہوا۔ یہ اسکول برطانوی دور حکومت میں قائم ہوا تھا اور اس کی چھتیں اُس وقت ''چادروں'' سے ڈھکی ہوئی تھیں۔

اب ان تاریخی مگر خستہ حال چھتوں کو جدید ٹائم بیم سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جو پائیداری، تحفظ اور تعمیراتی جدت کی علامت ہے۔اس منصوبے میں چرچ انتظامیہ کا سب سے اہم کردار رہا جس میں سینٹ جونز پیرش کے معزز پیرش پریسٹ اور اسکول ایڈمنسٹریٹر ریورنڈ فادر نعمان نوئیل اور پرنسپل ونیزہ ایڈون شامل تھے۔

(جاری ہے)

دونوں نے یعقوب ڈئینل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور مسیحی تعلیم و خدمت سے جڑے جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا۔

یعقوب ڈئینل اس سے قبل بھی متعدد گرجا گھر اور مشنری اداروں کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ وہ اعظم ٹاو?ن میں واقع گڈ شیفرڈ اسکول کی تعمیرات اور قیوم آباد میں واقع سینٹ فرانسس زیویئر اسکول میں ترقیاتی کام کر چکے ہیں، جہاں ان کی نگرانی میں عمارتوں کی مرمت، کلاس رومز کی توسیع اور حفاظتی انفراسٹرکچر کی بہتری شامل تھی۔یعقوب ڈئینل نہ صرف ایک تعمیراتی ماہر ہیں بلکہ وہ اپنی مسیحی شناخت، خلوص نیت اور کمیونٹی کی خدمت کے جذبے سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بحالی، صرف تعمیر نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا ذریعہ ہے۔کمیونٹی رہنماو?ں اور والدین کی جانب سے بھی یعقوب ڈئینل کی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ آئندہ بھی قومی اور اقلیتی اداروں کی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔