سوات، ایس پی ٹریفک کی شدید بارش میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کی تعریف

جمعہ 9 مئی 2025 20:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے شدید بارش کے دوران سوات شہر کی اہم اور مصروف شاہرائوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن اہلکاروں نے مختلف مقامات پر پانی میں پھنسنے والی گاڑیوں کو نکالنے میں شہریوں کی مدد بھی کی جس پر شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اس جذبے کو سراہا۔

ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے کہا کہ ٹریفک پولیس عوامی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہے اور جہاں کہیں بھی شہریوں کو مشکلات درپیش ہوں، وہاں ٹریفک پولیس سوات پیش پیش ہوگی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور خاص طور پر گریویٹی سکیم کی کھدائی والی جگہوں پر ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک میں خلل نہ آئے اور حادثات سے بچا جا سکے۔