گ*وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: خواجہ عمران نذیر

&صوبائی وزیر صحت و آبادی کی موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر محکمہ کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ

جمعہ 9 مئی 2025 20:20

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت و آبادی کا پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر محکمہ کی تیاری اور مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ہائی الرٹ ہے، تمام بی ایچ یوز، ٹی ایچ کیوز آر ایچ سی میں ڈاکٹرز کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب ہیلتھ ریفارمز ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ٹی ایچ کیوز کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی شفافیت سے جاری ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہم ہر مشکل سے نبرد آزما ہو نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور ڈائلیسز سنٹرز میں ہیومن ریسورس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، بی ایچ یوز میں کنسلٹنٹ کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا سسٹم وضع کیا جا رہا ہے، چیک اینڈ بیلینس کا موثر نظام مطلوبہ نتائج کے حصول میں معاون ثابت ہو گا۔

ہیلتھ پالیسیز کے موثر نفاذ کے لئے عوامی نمائندوں کی اس سسٹم میں شمولیت ناگزیر ہے، تمام پالیسیز میں پارلیمینٹیرین کو اعتماد میں لیتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہم کلسٹر بیسڈ ٹیلی میڈیسں سسٹم متعارف کروانے جا رہے ہیں جس سے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پرممکن ہو پائے گی۔ پنجاب ہیلتھ ریفارمز کے تحت بہترین طبی سہیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے صوبہ بھر میں جیو میپنگ کی گئی ہے تاکہ مستند ڈیٹا حاصل ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کو ہر منصوبے پر اعتماد میں لیا جائے گا اور اسے مذید فعال بنایا جائے گا۔