Live Updates

لله*بھارت کی جانب سے پاکستانی شہری آبادی پر حملہ عالمی جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،حضرت خان اچکزئی

جمعہ 9 مئی 2025 21:05

ی*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) قبائلی اور سیاسی رہنمائ حضرت خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہری آبادی پر حملہ عالمی جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے :حضرت خان اچکزئی نے حالیہ بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہری آبادیوں پر کیا گیا حملہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر، اور جنگی ضوابط کی صریح اور شرمناک خلاف ورزی ہے۔

ایسے بزدلانہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ حضرت خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا:"ہم امن کے داعی ہیں لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اگر دشمن نے پتھر پھینکا تو ہم اینٹ سے جواب دیں گے۔ پاکستان کی عوام، افواج، اور نظریاتی قوتیں پوری طرح بیدار اور متحد ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اپنے وطن، اپنے عوام، اور اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

"انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، او آئی سی، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اس کھلی جارحیت کا فوری نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں۔آخر میں انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ہوش مندی، اتحاد، اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات