
جی ڈی اے کے تحت کراچی میں تحفظ پاکستان کے عنوان سے ریلی کا انعقاد
ریلی میںجی ڈی اے،جے یو آئی، مہاجر قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان و رہنمائوں کی شرکت مودی خطے کے امن کا دشمن ہے حکومت اجازت دے تو پوری پاکستانی قوم ہندوستان کو مودی کا قبرستان بنانے کے لیے تیار ہے،مقررین
جمعہ 9 مئی 2025 21:30
(جاری ہے)
شہر بھر سے کارکنان قافلوں اور چھوٹی ریلیوں کی شکل میں کراچی پریس کلب پہنچے جہاں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، تحفظ پاکستان ریلی میں مرد اور خواتین کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی پرجوش کارکنان نے افواج پاکستان کی حمایت اور بزدل مودی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ ہم وطن کے تحفظ کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں مودی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکی دونوں آنکھیں نکال لیں گے قوم مودی کے وجود تک کو مٹانے کے لئے تیار ہے ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم فوج کے شانہ بشانہ ہر محاز پر لڑنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ڈرون کیا چیز ہیں اگر افواج پاکستان نے حملہ کیا تو مودی کو دن میں تارے نظر آئینگے آج کی ریلی نے فیصلہ دے دیا کہ پاکستان کی طرف کسی بھی میلی آنکھ کو برداشت نہیں کریں گے بھارت اپنے عوام کی حفاظت نہیں کرپارہا بھارتی سکیورٹی کی ناکامی پر الزام پاکستان پر لگایا جارہا ہے دنیا جانتی ہے مودی، اسکی حکومت اور وہاں کا گودی میڈیا جھوٹ بولنے ماہر ہیں بہادر فوج پر پاکستانیوں کو فخر ہے جیت ہماری کلمہ گو فوج کی ہوگی جی ڈی اے جے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی کی حیثیت صفرہے ہمارے ایم ایم عالم نے تاریخ میں بھارت کو سبق سکھایا تھا ہم بھارت کے دانت کھٹے کردیں گے مودی میں ہمت نہیں کہ وہ ہماری سرحد پار کرے پاکستان کے عوام ایک پیج پرہیں پاک فضائیہ کے جانباز ثپوتوں نے رافیل مارگرائے پاک فضائیہ کے جوانوں کو سلام پیش کرتاہوں انہوں نے مزید کہا کہ مودی کو پاک فوج منہ توڑ جواب دیگی پوری قوم متحد ہے مودی سرکار بزدل ہے۔ مودی اپنی عوام میں مقبول ہونے کے لیے اس طرے کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے بھارتی میڈیا بلاوجہ واویلا کررہا ہے پیر صاحب پگارا کے حر مجاہد فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے حر مجاہد وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ حکومت سرحدوں پر جانے کی اجازت دے تو لاکھوں کی تعداد میں عوام جانے کے لئے تیار ہیں اس موقع پر کارکنان نے بھیج پاگارا اور سرحدوں پر جانے کے لئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی قاری عثمان نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کو نہیں بخشیں گے بھارت کو پاک فوج منہ توڑ جواب دیگی افواج پاکستان اجازت دے تو پاکستانی قوم بھارت میں گھس کر ہندوستانی فوج کومنہ توڑ جواب دے گی پاکستانی قوم ہندوستان کو انکے لیے قبرستان بنا دیں گے پوری قوم پاک کے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما عدنان خان نے جی ڈی اے کی تحفظ پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور رہیگی بھارت کی ہر سازش ناکام ہوگی۔افواج پاکستان تنہا نہیں ہے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ جے یو آئی کے رہنما نور الحق نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کا کالا منہ ہوگا، رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ قابل مزمت ہے۔ پاکستان قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ ریلی سے فنکشنل مسلم لیگ کے اسامہ جعفری سید خرم شاہ، حسن رضا شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کے دشمن چاہے اندر ہوں یا باہر، ریاست ان کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی،وزیراعلیٰ سندھ
-
پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی
-
رواں سال لاہور میں ریپ کے 481 ،گینگ ریپ کے 31 مقدمات درج ہوئے
-
پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،ہر جواب پہلے سے سخت ہوگا ‘ رانا تنویر حسین
-
پنجاب حکومت کی طرف سے تونسہ کےلئے 15 الیکٹرک بسیں دینے کا اعلان
-
خیبر پختونخوا میں 12 سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم
-
کالام میں دریائے سوات کنارے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جرگہ، غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے پر اتفاق
-
خیبر پختونخوا ،دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
-
سرگودھا میںوائٹ ہائوس سے مشابہہ محل نما عمارت تعمیر، شہرت دور دور تک پھیل گیا
-
قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
-
ریلوے حکام کا بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، تین روز میں 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.