ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

جمعہ 9 مئی 2025 21:35

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بلال، معیز اور عمیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، اور اہل علاقہ نے انتظامیہ سے ٹرک و ڈمپرز کی نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :