سرگودھا،دوشیزہ سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 10 مئی 2025 14:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)دوشیزہ سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ جوہر کالونی کے علاقہ میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں کے قریب نوجوان علی محمد کو قتل کر کے نعش ویرانے میں چھوڑ دی گئی اور سرگودھا ریجن کے قصبہ بھچراں کے علاقہ ڈرھالانوالا میں 65سالہ علی اصغر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔جبکہ سرگودھا فیصل آباد روڑ پر چناب نگر کے علاقہ ٹھٹھ غلام میں دوشیزہ کو قتل کر کے مقتولہ کی نعش ریلوے لائن کے قریب ویرانے میں پھینک دی گئی جس پر مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف ہے۔