چین کی جانب سے پاک بھارت تنازعہ حل کرنے میں مدد کی پیشکش

دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُرامن راستے پر واپس آئیں، کشیدگی کم کریں‘چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 10 مئی 2025 14:56

چین کی جانب سے پاک بھارت تنازعہ حل کرنے میں مدد کی پیشکش
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)چین کی جانب سے پاکستان بھارت تنازعہ حل کرنے میں مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر چین کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔دوسری جانب چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں۔

(جاری ہے)

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں امن و استحکام کو ترجیح دیں، دونوں ممالک ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے کشیدگی بڑھے۔چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُرامن راستے پر واپس آئیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔