Live Updates

پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب، کنٹرول لائن پر متعدد بھارتی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ

ہفتہ 10 مئی 2025 18:59

مظفرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء) پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتے ہوے بھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دیں ۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ مکمل طور پر تباہ کی گئی ہے ۔ افواج پاکستان کے حوصلے بلند او ر پر عزم ہیں ۔ نعر ہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ہے ۔ جذبہ شہادت سے سرشار افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ۔ بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا ہے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات