
امریکی صحافی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی تفصیلات بتا دیں
بھارت نے جب پاکستان کی ایئربیسز پر حملہ کیاتو پاکستان نے نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، جس کے بعد بھارت پیچھے ہٹنے اور مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور ہوا۔ امریکی صحافی نک رابرٹسن کا دعویٰ
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 10 مئی 2025
19:52

(جاری ہے)
یاد رہے آج 10 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا۔
انہوں ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت فوری طور پر سیز فائر پر متفق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ثالثی میں ایک طویل بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، ذہانت اور تدبر سے کام لینے پر دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس معاملے پر تمام فریقین کی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دوسری جانب جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو پاکستان کے حملوں کے نتیجے میں 83 بلین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔ عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ہندوستانی حصص مسلسل گرنے سے مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 83 بلین ڈالر کا نقصان ہوا کیوں کہ ہندوستان اور اس کے ہمسایہ ملک پاکستان کے درمیان عسکری کارروائی میں شدت نے سرمایہ کاروں کو پریشان کردیا، بھارت کی سٹاک مارکیٹ کے 13 بڑے شعبوں میں سے 12 شعبے شدید مندی کا شکار ہوئے، جس کے بعد سے سٹاک مارکیٹ میں شدید بے چینی کی فضا دیکھی گئی، خطے میں کشیدگی پر غیرملکی سرمایہ کاروں نے واضح طور پر تحفظات کا اظہار کیا۔
مزید اہم خبریں
-
بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا . چین کا یورپی یونین کو پیغام
-
پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل فنڈزکی کمی کے باعث غیرفعال ہوگئی
-
جولائی تا مئی کے دوران پاکستان کی بھارت سے 21کروڑ ڈالر کی درآمدات
-
بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے درمیان صنعتی شعبے کی سولرائزیشن کی رفتار تیز ہوتی ہے. ویلتھ پاک
-
پورانظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا. شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈا پور کیخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، انہیں ڈر اپنی ہی جماعت سے ہے. رانا ثنااللہ
-
کراچی میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری،مزید ایک لاش برآمد، 15 افراد جاں بحق
-
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
-
جرمنی، پاکستانی طالب علم جھیل میں نہاتے ڈوب کر جاں بحق
-
جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
-
یوم عاشور، کئی شہروں میں موبائل سروس جزوی بند،سیکورٹی ہائی الرٹ فوج تعینات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.