ں*کاسی بحریہ ٹائون کے الاٹیز کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 10 مئی 2025 21:10

ؑکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء) کاسی بحریہ ٹائون کے الاٹیز کے زیر اہتمام تاج محمد قیادت کی میں ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر تاج الدین، حاجی علی خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ نومبر 2024 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کاسی بحریہ الاٹیز کو انصاف اور حق دیا جائے کاسی بحریہ اسکیم کے اندر جلد از جلد ترقیاتی کام شروع کرکے بلوچستان ہائیکورت کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

6 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسکیم میں کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے الاٹیز میں تشویش پائی جارہی ہے کاسی بحریہ اسکیم میں جن لوگوں نے خود فائل کینسل کروائی ہے ان کو پیسے دیئے جائیں۔ مقررین نے گورنر بلوچستان ، وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کاسی بحریہ اسکیم کے مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر الاٹیز کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔