جموںمیں فوجی کیمپ پر حملے میں بھارتی فوجی زخمی

اتوار 11 مئی 2025 13:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) بھارت کے غیرقانونی طورپرزیر تسلط جموں وکشمیرمیں ضلع جموں کے علاقے نگروٹہ میں فوجی کیمپ پر حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے حکام نے دعویٰ کیا کہ ایک سنتری نے کیمپ پر دراندازی کی ممکنہ کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے بعد فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا۔ واقعے کے دوران ایک فوجی کو معمولی چوٹیں آئیں۔حملے کے بعد بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔