Live Updates

مشیر وزیراعلی بلوچستان محنت و افرادی قوت کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم

اتوار 11 مئی 2025 14:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) مشیروزیراعلی بلوچستان برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کیا ہے۔ مشیروزیراعلی بلوچستان برائے محنت و افرادی قوت نے بھارتی جارحیت کا افواج پاکستان کی جرات مندانہ کارروائیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی بھارت کو جواب دینے کیلیے آپریشن " بنیان مرصوص" بہادری اور حب الوطنی کی بہترین اور اعلیٰ مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے مگر اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا پاک فوج کے جوان اپنے پاک وطن کی سربلندی اور حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں ۔آپریشن "بنیان مرصوص" عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی اعلیٰ مثال بن کر تاریخ کا حصہ ثابت ہوگا اور بھارت اس عظیم رسوائی کو صدیوں نہیں بھولے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر نے کہا کہ پوری قوم دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے یکجہتی کے ساتھ متحد ہے۔

افواج پاکستان قوم کا فخر اور وطن عزیز کے حقیقی محافظ ہیں۔مشیروزیراعلی نے کہا کہ ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھنے والے دشمن کو پاک فوج کے جوانوں نے منہ تھوڑ جواب دیا ۔افواج پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دے کر نئی تاریخ رقم کی مستقبل میں بھارت ہزار بار ایسے بزدلانہ حملے کرنے سے پہلے ضرور سوچے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات