Live Updates

پاکستان کی شاندار فتح پر اوورسیز رہنما پاکستان مسلم لیگ ن حاجی نذیر احمد کے آفس میں جشن منایا گیا مٹھائی تقسیم کی گئی

اتوار 11 مئی 2025 14:45

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)پاکستان کی شاندار فتح پر اوورسیز رہنما پاکستان مسلم لیگ ن حاجی نذیر احمد کے آفس میں جشن منایا گیا مٹھائی تقسیم کی گئی اور کیک کاٹا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز سعودی عرب کے رہنما حاجی نذیر احمد کے آفس میں پاکستان کی شاندار فتح اور بھارت کو چند گھنٹوں میں ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیے جانے کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی شاندار فتح پر کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر اوورسیز رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب حاجی نذیر احمد کا کہنا تھا کہ آج کا دن یہ ثابت کرتا ہے کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور بہت سے ممالک نے بھی اس کا اعتراف کر لیا ہے کہ پاکستان کی فوج بہترین فوج ہے پاکستانی فوج نے یہ معرکہ جیت کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات