Live Updates

بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب افواج پاکستان کو قوم کا سلام

مقبوضہ کشمیر کی بازیابی کا نادر موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا جائے،ممتاز حسین انصاری

اتوار 11 مئی 2025 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)محبان پاکستان فائونڈیشن کے چیئر مین ممتاز حسین انصاری نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں جنگی جنون کو ہوا دیکر دنیا کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے عالمی برادری کو اسکا نوٹس لینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پہلگام واقعہ پاکستان پر مسلط کرنا اور اسے جواز بناکر LOC اور پاکستان کے مستقل سرحد کی مسلسل خلاف ورزی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت ایک غیر ذمہ دار ملک ہے ہندو انتہا پسندانہ سوچ کی حامل بی جے پی حکومت اپنے پڑوسی ملکوں کو زیر تسلط رکھنا چاہتی ہے تاہم پاکستان کے جوابی وار نے امید ہے بھارت کے جنگی جنون کے غبارے سے ہو نکال دی ہوگی ۔

ممتاز انصاری نے مزید کہا کہ فرنسیسی ساختہ رافیل ہو یا اسرایلی ساختہ ڈرون پاک فضایہ نے دونو کی بینڈ بجادی ہے یہی نادر موقع ہے کہ پاکستان 1971کا حساب بھی برابر کرے اور مقبوضہ کشمیر کو طویل بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کیلیئے عملی اقدامات اٹھائے انشااللہ تعالی پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ہوگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات