Live Updates

ہر سال 10 مئی یوم فتح کے طور پر منایا جائے ،امجد فاروق امجد

آپریشن بنیان مرصوص نے بھارتی غرور خاک میں ملاکرثابت کیاپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،صدرپاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن

اتوار 11 مئی 2025 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر،افواج پاکستان لورز کونسل کے بانی چیئرمین اور سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ شور کوٹ کینٹ امجد فاروق امجدنے کہا ہے کہ ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کے سلوگن سے آرستہ افواج پاکستان نے آپریشن ’ ’ بنیان مرصوص ‘‘ کے ذریعے بھارت کاغرور خاک میں ملاکر دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امجد اینڈ سنز نٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو امجد فاروق امجد کا کہنا تھا کہ مکار دشمن بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان پربلا جواز جنگ مسلط کی توپوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہو گئی ، افواج پاکستان نے بہادری کیساتھ پیشہ ورانہ انداز سے مکار دشمن بھارت کو بھرپور جواب دیکر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، مادر وطن کے دفاع کیلئے ہماری بہادر افواج کی مہارت قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے حکومت کو تجویز دی کہ ہر سال 10 مئی کا دن یوم فتح کے طور پر منایا جائے ،تعلیمی نصاب میں یوم فتح کے حوالے سے مضامین شامل کئے جائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اپنی بہادر افواج کے سنہری کارناموں بارے آگاہی حاصل ہو سکے ،جبکہ افواج پاکستان کو مزید جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے ۔پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدرامجد فاروق امجد کا کہنا تھا کہ آپریشن ’ ’ بنیان مرصوص ‘‘ عسکری برتری، قومی غیرت اور اتحاد کی روشن علامت ہے،دشمن کو واضح پیغام دے چکے ہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا عبرت ناک انجام ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات