پاکستان کسٹمز سروس کے 49ویں کامن کے افسران کی سنیارٹی لسٹیں جاری کر دیں

28مئی تک کوئی اعتراضات داخل نہ ہونے پرلسٹوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی

اتوار 11 مئی 2025 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)پاکستان کسٹمز سروس کے 49ویں کامن کے افسران کی انٹرسی سنیارٹی لسٹیں جاری کر دی گئیں۔49ویں کامن گروپ بیچ 2020 سے تعلق رکھنے والے افسران کی لسٹیں عارضی بنیادوں پر جاری کی گئی،عارضی لسٹیں پروبیشن، سنیارٹی کی بنیادوں پر حاصل نمبرزپرمشتمل رولز کے مطابق بنائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مشاہدے کیلئے لسٹیں جاری کرتے ہوئے رائے بھی طلب کر لی۔اعتراضات ہونے پر ٹھوس ثبوتوں کی بنیادوں پرمقرر کردہ وقت میں بورڈ کو آگاہ کیا جاسکے گا،28مئی 2025 تک کوئی اعتراضات داخل نہ ہونے پرلسٹوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی،لسٹوں کو 12 افسران کے سی ایس ایس، کامن ٹریننگ پروگرام ودیگر نمبرزکے مطابق تیارکیا گیا۔