Live Updates

مسلح افواج کی “بنیان مرصوص” میں شاندار کامیابی اور بھارت کی عالمی شرمندگی پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شاندار “الفتح ریلی”

اتوار 11 مئی 2025 16:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) مسلح افواج کی “بنیان مرصوص” میں شاندار کامیابی اور مغرور اور جارح بھارت کی عالمی شرمندگی پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شاندار “الفتح ریلی” نکالی گئی جس میں سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی، وکلاء حضرات اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء میں ممبران صوبائی اسمبلی ملک محمد ارشد، ملک قاسم ندیم، سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی پیر خضر حیات شاہ کھگہ، ڈی پی او رانا طاہر الرحمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب،نائب صدر ساہیوال پریس کلب میاں وسیم ریاض، پیر احسان الحق ادریس، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، قاری بشیر احمد، سید حذیفہ بخاری اور شیخ نعمان آصف شامل تھے۔

ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہوئی جس کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلح افواج کی بہادری اور ان کی لازوال قربانیوں کو سراہا گیا۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ ریلی ڈی سی آفس چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے ملک و قوم کے استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات