Live Updates

امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات ملیں کہ بھارت کی صورتحال ٹھیک نہیں، اعزاز چوہدری

دنیا نے دیکھ لیا بھارت کے سارے نعرے کھوکھلے رہے، بھارتی میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا رہا، سابق سیکرٹری خارجہ

اتوار 11 مئی 2025 17:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباؤ پڑا ہے، پہلے ہی بھارت پر جنگ ہارنے کا دباؤ ہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا تو مزید دباؤ آئے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے، امریکا نے کچھ دن تک کہا کہ آپ لوگ خود معاملے کو دیکھ لیں، نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر کا مطالبہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات ملیں کہ بھارت کی صورتحال ٹھیک نہیں، دنیا نے دیکھ لیا بھارت کے سارے نعرے کھوکھلے رہے، بھارتی میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا رہا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پچھلے 25 سالوں میں بھارت میں جو دہشت گردی ہوئی اس میں وہاں کے مقامی لوگ ملوث تھے اور بھارت الزام پاکستان پر لگاتا رہا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات