Live Updates

,بھارت کو منہ توڑ جواب عساکر پاکستان کی عظیم کامیابی پر یوم تشکر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان

اتوار 11 مئی 2025 18:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء)سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی ہدایت پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے افواج پاکستان کی عظیم کامیابی و افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے صوبہ بلوچستان میں بھی ہوم تشکر قومی جوش جذبے کے طور سے منایا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر صوبہ بھر میں مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی پُر زور مذمت کی گئی اور پاکستان کے مختلف شہروں میں میزائل حملوں اور ان کے بعد ڈرون حملوں کو بھارت کی کھلی دہشتگردی قرار دیا جبکہ ملکی سرحدوں کی محافظ پاک افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

علمائے کرام واعظین ذاکرین نے اپنے خطابات میں کیا کہ ازلی دشمن کی جنگ بندی اور گھٹنے ٹیکنے کو پاکستان کی عظیم فتح قرار دیتے ہوئے باور کرایا ہی, چانکیائی گماشت ے مودی کی کسی بات پر یقین نہیں کرنا چاہے، بھارت سے ننگی جارحیت پر معافی کا مطالبہ کیا جائے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے پر عالمی کنونشن کے تحت مستوجب سزاء قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

ہوم تشکر پر ہزارہ ٹاؤن سے ریلی برآمد ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتء ہوئی پریس کلب تک پو نچ کر جلسے کی شکل اختیار کر لی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان لسان تحریک طارق جعفری نے خطاب کرتے نے کہا کہ جرأتِ حیدریؑ کی امین پاک افواج قوم کیلئے سرمایہ? افتخار ہیں۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پوری نے قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ عوام اور افواج پاکستان یکجان ہیں اور اپنے وطن کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہروں پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد کمال سبک رفتاری کے ساتھ پاک فضائیہ نے دشمن پر جوابی وار کر کے اس کے لاتعداد طیارے تباہ کیے جبکہ پاکستان کی بًری فوج نے دشمن کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر، بٹالین ہیڈکوارٹر اور متعدد پوسٹیں تباہ کر دِیں جو ایک بے مثال کارنامہ اور عددی برتری کے زعم میں مست بھارتی نیتاؤں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے اور بھارتی الزام تراشی کے جواب میں ہر طرح کے تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق بھارتی جنگی جنون میں اضافہ ہوتا گیا اور بالآخر بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 2019 کے پاک بھارت مقابلے میں پاک فوج کی جانب سے ابھینندن کا جہاز گرانے اور اسے چائے پلائے جانے پر رافیل طیارے نہ ہونے کی دہائیاں دی تھیں کہ اگر ہمارے پاس رافیل ہوتا تو منظر کچھ اور ہی ہوتا تاہم اس مرتبہ دیگر دو طیاروں کے ساتھ ساتھ تین رافیل طیارے کھونے کے بعد اسے سمجھ آ جانی چاہیے کہ مملکتِ خدادادِ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک و قوم کی سالمیت کے لیے افواجِ پاکستان کو پوری قوم کی حمایت و تائید حاصل ہے لہٰذا پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی انہوں نے پوری قوم کو یکجہتی اور مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر سپاس تحسین پیش کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات