Live Updates

پاک فوج کا شمار دنیا کی مضبوط ترین افواج میں ہوتا ہے جو جذبہ جہاد سے سرشار ہے جسے شکست دینا کسی کے بس کی بات نہیں ہے ،لالہ یوسف خلجی

اتوار 11 مئی 2025 18:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی مضبوط ترین افواج میں ہوتا ہے جو جذبہ جہاد سے سرشار ہے جسے شکست دینا کسی کے بس کی بات نہیں ہے ،پاکستانی قوم آرام سے سوئے پاک فوج ملک کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتی ہے اورپاکستان کے پاس ایسے میزائل بھی ہیں جنہیں غلیل سے اگر مارا جائے تو دہلی اور مہاشٹر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ پاکستان کے ازلی دشمن نے رات کی تاریکی میں یہ سمجھ کر حملہ کیا تھا کہ پاکستان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچائیں گے لیکن پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے جس کے بعد بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈراؤن پاکستان بھیجے جسے بھی الحمد اللہ پاک فوج نے مارا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو دن کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے دھول چٹائی جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کارروائی نے دشمن کو سرنڈر کرنے پر مجبور کردیا اور وہ جنگ بندی کیلئے عالمی طاقتوں کے پاؤں پڑ گیا کہ پاکستانی فوج سے ہماری جان چھڑائی جائے۔لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ پاکستان قوم کو اطمینان رکھنا چاہئے کہ پاک فوج انکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے پاک فوج کے پاس ایسے میزائل بھی ہیں جنہیں اگر غلیل سے مارا جائے تو دہلی اور مہاشٹرصفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات