آئیسکو ریجن میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اتوار 11 مئی 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس(کل) پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ اتوار کو آئیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

12مئی صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،شاہ پور،اتھال،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بہارہ کہو۔II،بہارہ کہو۔I،گالف سٹی، F-10/3،F-10مرکز،F-10،کنڈ راجگان،چٹھہ بختاور،ترامڑی،رہاڑہ،لہتراڑ روڈ،آزاد شہید،وحید آباد فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،کپٹن عامر،ممتاز سٹی،تماسمہ آباد فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،مورت،چونترہ،ڈیفنس روڈ،ہمایوں۔

(جاری ہے)

I،روز لائن،اڈیالہ،کلیال،ہمایوں روڈ فیڈرز،چکوال سرکل،میانی،بحر کلیال فیڈرز، اٹک سرکل، گگن فیڈر، صبح08:00بجے تا شام 06:00بجے تک، جی ایس او سرکل،سٹی۔

II،سہیکہ۔II،خادم آباد،نڑ فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔