Live Updates

امت مسلمہ کو آج نیا،مضبوط ومحفوظ پاکستان مبارک ہو، بلال یاسین

اتوار 11 مئی 2025 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے یوم تشکر پر اپنے جذبات بھرے پیغام میں کہا کہ اعصاب شکن مقابلے میں دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 10 مئی کا سورج عالمی افق پر ایک نئے پاکستان کی نوید لے کر آیا، امت مسلمہ کو آج ایک نیا، مضبوط اور محفوظ پاکستان مبارک ہو، انہوں نے کہاکہ دنیا میں سفارت کا محاذ ہو یا جذبات کا، بحر و بر اور فضائوں میں پاکستانی دھاک بیٹھ چکی ہے، دشمن کو چاروں شانے چت کرنے پر امت مسلمہ کا سر ایک بار پھر فخر سے بلند ہوا ہے، افواج پاکستان کی عظیم فتح کے موقع پر دنیا بھر کے پاکستانی یوم تشکر منا رہے ہیں، عظیم فتح کے بعد شہدا کے گھرانوں میں عید کا سماں اور مائوں کے سینے ٹھنڈے ہوگئے ہیں،صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ ہمارا ہر بچہ وطن عزیز کی حفاظت پر قربان ہونے کو ہمہ وقت تیار ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات