Live Updates

ٴقائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا دورہ کوئٹہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ، مولانا حسین احمد شرودی

اتوار 11 مئی 2025 20:25

gکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی معاون ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈ ووکیٹ مولانا مفتی روزی خان بادیزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ اختر جان مری مولانا مفتی رحمت اللہ سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا جان محمد مولانا حزب اللہ ملنگ یار حافظ رحمن گل مولانا محمد اسلم نے کہاکہ 15 مئی کو ہونے والے ملین مارچ دفاع پاکستان اور شہدا غزہ ملین مارچ اسرائیلی نواز حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا 15 مئی کو دفاع پاکستان اور شہدآ غزہ تاریخی ملین مارچ میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ پرعزم ہے اوراپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مارچ کی کامیابی میں صف اول کا کردار ادا کرے گی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا دورہ کوئٹہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا انہوں نے کہا کہ 15 مِئی کو جمعیت علما اسلام اور اہل بلوچستان لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے قاید جمعیت مولانا فضل الرحمن کی ہاتھوں کو ملک اور اسلام دشمن قوتوں کیخلاف مضبوط کریں گی انہوں نے کہا کہ 14 مئی کو بروز بدھ بوقت تین بجیے ضلعی دفترسے 15 میء کو ہونے والے دفاع پاکستان اور شہدا غزہ ملین مارچ کے تیاریوں جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ اور جمعیت طلبہ اسلام ضلع کو یٹہ کے زیراہتمام عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جمعیت علما اسلام جمعیت طلبہ. اسلام وکلا برادری تاجر برداری سے پھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہیں درین اثنا جمعیت ضلع کویٹہ کے ترجمان مولانا محمد طاہر توحیدی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ آج جمعیت ضلع کویٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ویگر ضلعی قایدین 15مئی کو ہونے دفاع پاکستان اور شہدا غزہ ملین مار چ کے تیاریوں کے سلسلے میں تشہری میں کی سلسلے میں کیمپ کا افتاح کریں گے
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات