Live Updates

-قبائلی رہنماء ملک حمزہ خان کاکڑ کی قیادت میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی

اتوار 11 مئی 2025 22:00

ح*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء)قبائلی رہنماء ملک حمزہ خان کاکڑ کی قیادت میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرہ کے دوران بھارتی جھنڈا نذر آتش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ یوم تشکر کے موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو دندان شکن جواب دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا پاک فوج پوری دنیا کی بہترین فوج ہے ۔ دشمن کو گھر میں گھس کر اس کی جدید ٹیکنالوجی کے چرچوں کو خاک میں ملا دیا۔ سپہ سالار کی بہتر حکمت عملی کی بدولت آج ہمارا مورال پوری دنیا میں بلند ہوا ہمارے شاہینوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور مودی کو اپنے ہی ملک میں بدنام کردیا اب اس کی عوام اس کے خلاف ہوگئی پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔مظاہرین بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات