Live Updates

پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مؤثر طریقے سے بے نقاب کیا ہے۔، عقیل ملک

پیر 12 مئی 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مؤثر طریقے سے بے نقاب کیا ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری کو دکھایا ہے کہ بھارت پہلگام واقعہ پر اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام لگاتا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب مسئلہ ہے اور ہم نے اس حقیقت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو اٹھاتا رہے گا،ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات